Urdu News

افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے’بے بنیاد‘الزامات کو مسترد کردیا

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

کابل،04اگست(انڈیا نیرٹیو)

افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان کی جانب سے سکیورٹی صورتِ حال سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ’’پاکستان کے مختلف حکام ملک کی سیکیورٹی صورتِ حال سے متعلق افغانستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ جسے ہم مسترد کرتے ہیں‘‘۔

ان کے بہ قول طالبان حکومت کسی کو افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اگر اس سلسلے میں کسی کو تحفظات ہیں تو میڈیا میں فضول دعوؤں کے بجائے اسے طالبان حکومت کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دعوے دونوں ممالک اور اقوام کے مفاد میں نہیں۔طالبان کی جانب سے یہ ردِعمل پاکستان کے دفتر خارجہ کے گزشتہ روز کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے افغان حکام سے کہا تھا کہ وہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کی لاشیں وصول کرلے۔ دفتر خارجہ نے پاکستان میں دہشت ردی کے واقعات میں افغان سرزمین اور افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو ڑوب چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں نو سکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے تھے۔ پاکستانی فوج نے اس حملے کے دوران پانچ دہشت گردوں کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

Recommended