Categories: عالمی

افغان خواتین صحافیوں کو طالبان کے دور حکومت میں بڑھتی ہوئی پابندیوں کا سامنا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغان خواتین رپورٹرز کو طالبان کے دور حکومت میں بڑھتی ہوئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ موجودہ کابل حکومت میں خواتین کو درپیش مسائل کی مثال ہے۔ اتوار کے روز متعدد افغان خواتین نامہ نگاروں نے کہا کہ حال ہی میں ان کے خلاف طالبان کی طرف سے پابندیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس صورتحال نے انہیں مستقبل کے بارے میں فکر مند کر دیا ہے،  افغان میڈیا کے مطابق خواتین رپورٹروں نے الزام لگایا کہ انہیں طالبان کی طرف سے منعقدہ کچھ پریس کانفرنسوں کو کور کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ تاہم طالبان حکام نے کہا کہ وہ صحافیوں اور میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ ''اب تک ہمیں کوئی خاص شکایت موصول نہیں ہوئی ہے کہ خواتین رپورٹرز کو کسی پریشانی کا سامنا ہے۔'' دریں اثنا، افغانستان میں میڈیا اور رپورٹرز کی حمایت کرنے والی متعدد تنظیموں نے کہا کہ خواتین رپورٹرز کے خلاف پابندیاں تشویشناک ہیں۔ علاوہ ازیں، افغانستان میں صحافیوں نے الزام لگایا کہ افغانستان میں آزادی صحافت کو شدید پابندیوں کا سامنا ہے اور  افعانی میڈیاکے مطابق، اس صورتحال کا تسلسل رپورٹرز، خاص طور پر خواتین رپورٹرز کی راہ میں بڑی رکاوٹیں پیدا کرے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago