Urdu News

افغانستان: کابل میں تقریباً 150لوگوں کا اغوا، زیادہ تر ہندوستانی، کیا ہےسچ؟ جانئے

افغانستان: کابل میں تقریباً 150لوگوں کا اغوا، زیادہ تر ہندوستانی، کیا ہےسچ؟

کابل: افغانستان(Afghanistan) سے ہندوستان(India) کے لیے پریشان کن خبر سامنے آئی ہے۔ افغان صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی راجدھانی کابل  (Kabul) میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی طرف جارہے 150 ہندوستانیوں کا طالبان(Taliban) جنگجووں نے اغوا کرلیا ہے۔ افغان صحافیوں کے مطابق، اغوا کئے گئے بیشتر لوگوں میں افغانستان کے شہری اور افغانستان میں رہنے والے سکھ بھی شامل ہیں۔ حالانکہ طالبان نے افغانستانی صحافیوں کی تردید کی ہے۔ وہیں ہندوستانی حکومت کی طرف سے بھی اس خبر کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ وزارت خارجہ سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ حکومت اس خبر کی تصدیق میں مصروف ہے۔

ابھی تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق، جن ہندوستانیوں کا اغوا کیا گیا ہے وہ کابل واقع حامد کرزئی ایئر پورٹ کی طرف جا رہے تھے۔ ابھی وہ ایئر پورٹ کے پاس پہنچے ہی تھی کہ طالبان کے جنگجو وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے سبھی کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔ یہ پورا معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد طالبان نے اس طرح کی کسی بھی حادثہ سے انکار کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان احمد اللہ وثیق نے کہا کہ اغوا کرنے جیسی خبر پوری طرح سے غلط اور بے بنیاد ہے۔ احمد اللہ وثیق نے بتایا کہ طالبان نے محفوظ طریقے سے دوسرے گیٹ سے لوگوں کو ایئر پورٹ کے اندر پہنچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایک شخص نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ایئر پورٹ کی طرف جا رہا تھا، لیکن وہ کسی طرح طالبانی جنگجووں سے بچ کر بھاگ نکلا۔ اس نے بتایا کہ رات کے تقریباً ایک بجے وہ سبھی 8 منی وین میں بیٹھ کر کابل ایئر پورٹ کی طرف جا رہے تھے۔ ہم سبھی کابل ایئر پورٹ کے اندر گھسنے وہی والے تھے کہ وہاں پر طالبان کے جنگجو پہنچ گئے اور انہوں نے ہمیں روک لیا۔

وہیں افغانستان میں خراب ہو رہے حالات کے درمیان ہندوستانیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ خبر ہے کہ ہفتہ کو ہندوستانی فضائیہ کا سی-130 جے طیارہ 85 ہندوستانیوں کو لے کر کابل سے پرواز کرچکا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ذرائع نے بتایا، ’ایندھن بھروانے کے لئے طیارہ تاجکستان میں اترا ہے۔ ہندوستانی شہریوں کو نکالنے میں کابل میں موجود ہندوستانی سرکاری افسران مدد کر رہے ہیں‘۔ گزشتہ منگل کو ہی تقریباً 120 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ہندوستانی فضائیہ کا سی-17 گلوب ماسٹر ہندوستان پہنچا تھا۔

Recommended