Urdu News

افغانستان: کیا طالبان گڑھوں میں کچرے کی طرح لاش بھر رہے ہیں؟ جانئے یہ سچائی

افغانستان: کیا طالبان گڑھوں میں کچرے کی طرح لاش بھر رہے ہیں

افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد طرح طرح کی تصویریں وہاں سے سامنے آرہی ہیں ۔ خاص طور پر ملک کے جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان کے جنگجووں کے ذریعہ لوگوں کا قتل کرنے کے بعد انہیں اجتماعی قبروں میں دفنایا جارہا ہے ۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ طالبان لوگوں کو مارنے کے بعد انہیں کچرے کی طرح ڈسپوز کررہے ہیں ۔

افغانستان سے بہت سے لوگ طالبان کے ڈر سے بھاگ گئے ۔ بہت سے لوگوں کو طالبان جنگجووں نے مار دیا ہے اور ان کی لاشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بڑی بڑی قبریں کھود کر انہیں کچرے کی طرح ڈالا جارہا ہے ۔ طالبان نے جن لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے ان پر ملک سے غداری اور دھوکہ دہی کے الزامات لگائے گئے تھے ۔

طالبان جنگجووں نے جنوبی قندھار میں موجود لوگوں کو چن چن کر مارا ہے ۔ انہوں نے افغانستان سرکار سے وابستہ لوگوں ، فوجیوں ، ناٹو سے وابستہ لوگوں ، این جی او چلانے والوں اور صحافیوں پر دھوکہ دہی کا الزام لگا کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔

آن لائن سائٹ ڈیلی اسٹار کے مطابق انہی لوگوں کی لاش کو طالبان جنگجو بڑی بڑی قبریں کھود کر اس میں دفن کررہے ہیں ۔ کاونٹر ٹیررزم اور منظم جرائم کے ایکسپرٹ ڈیوڈ اوٹٹو کے مطابق ایسا کرنا طالبان کا پرانا طریقہ ہے ۔ اس کے ذریعہ وہ لوگوں میں خوف پیدا کرتے ہیں ۔ انہیں معلوم ہے کہ اس طرح کی بربریت دنیا بھر کی میڈیا میں دکھائی جاتی ہیں ۔

جیسے ہی طالبان کا غلبہ بڑھنے لگا ، افغانستان میں ان لوگوں نے اپنی جانچ بچانے کی کوششیں شروع کردیں ۔ تاہم جو لوگ طالبان کے ہاتھ لگ گئے ان کے ساتھ بربریت کی ساری حدیں پار کردی گئیں ۔ اس کے علاوہ سبھی افغان فوجی وردی اتار کر انڈرگراونڈ ہوگئے ہیں ۔ کچھ لوگوں نے تو پڑوسی ممالک تک پہنچے کا بھی راستہ تلاش کرلیا ہے ۔ اب طالبان گھر گھر جاکر ہتھیار جمع کررہے ہیں ۔

ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ دنیا میں اگر طالبان کو الگ تھلگ کیا جائے گا تو وہ اور بھی زیادہ خطرناک شکل اختیار کرلیں گے ۔

Recommended