Categories: عالمی

افغانستان میں زلزلے سے بڑی تباہی، 250 سے زائد افراد ہلاک

کابل، 22 جون (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کے مشرقی حصے پکتیکا میں آنے والے طاقتور زلزلے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق پورے علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی میڈیااطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں اب تک کم از کم 255 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کہا ہے کہ اس زلزلے سے زیادہ تر تباہی پکتیکا میں ہوئی ہے۔ طالبان کی انتظامیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد نسیم حقانی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاو کی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 150 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر خوست سے 44 کلومیٹر دور اور زیر زمین 51 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ٹیلو نیوز نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے میں بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

اس سے قبل منگل  کے روز پاکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ یہاں دوپہر 2 بجکر 24 منٹ پر 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ راحت کی بات ہے کہ پاکستان میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس کے علاوہ رات گئے ملیشیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہاں زلزلے کی شدت 5.1 تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago