Categories: عالمی

کابل میں خواتین نے طالبان سے لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل ،18 ؍اپریل</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل میں متعدد خواتین نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کے لیے اسکول دوبارہ کھولیں۔طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ یہ کال جنبش خداجوش زنان افغانستان کے ایک احتجاجی مظاہرے میں دی گئی تھی۔ حقوق نسواں کی ایک کارکن مونسیہ مبارز نے کہا کہ یہاں ایک نسل اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خواتین کی ایک نسل تعلیم، کام اور سماجی سرگرمیوں کے حقوق سے محروم ہے۔ ایک اور کارکن ذکیہ زہت نے کہا، "لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش طالبان کی جانب سے اپنے وعدے پر وابستگی کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔" یہ اس وقت سامنے آیا جب وزارت تعلیم نے کہا کہ وہ 7-12 گریڈ میں لڑکیوں کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے کی کوششوں کے بارے میں پر امید ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طلوع نیوز کی خبر کے مطابق، وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد ریان نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی قیادت نے لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ دریں اثنا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب خصوصی نمائندے میٹ نوڈسن نے افغان سینیٹ کے چیئرمین فضل ہادی مسلم یار سے ملاقات میں نمائندہ طرز حکمرانی، ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت اور افغانستان میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے تعلیم تک رسائی پر زور دیا۔ نوڈسن نے مسلم یار کے ساتھ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago