- دو طرفہ اور علاقائی امور پر جامع بات چیت۔
- افغانستان، ہند پیسفک میں بحری سلامتی ۔کثیر الجہتی فارمیٹس میں تعاون اور دیگر متعلقہ موضوعات پر پر تبادلہ خیال۔
- آزادانہ تجارتی ترسیل کو یقینی بنانے پر زور۔بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور پورے خطے میں پائیدار معاشی ترقی۔
- آسٹریلیا کو ہندستان کی وسعت پذیر دفاعی صنعت میں شامل ہونے کی دعوت۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے اخباری بیان کا مکمل متن:
"عزت مآب محترمہ میریس پین اور عزت مآب محترم جناب پیٹر ڈٹن، ڈاکٹر جے شنکر، خواتین و حضرات، آسٹریلیا کے ساتھ 2+2 انڈیا – آسٹریلیا وزارتی بات چیت کے افتتاح کے لئے آسٹریلیا کےدونوں وزراء کا استقبال انتہائی اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ 2+2 ڈائیلاگ ہندستان – آسٹریلیا جامع حکمت انگیز شراکت کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا ایک اہم شراکت دار ہیں اور یہ شراکت آزاد ، کھلے ، جامع اور خوشحال ہند پیسفک خطے کے مشترکہ بصیرت پر مبنی ہے۔ دو جمہوریتوں کی حیثیت سے پورے خطے کے امن اور خوشحالی کا ہمارا مفاد مشترکہ ہے۔
آج ہم نے دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر وزیر پین اور ڈٹن کے ساتھ جامع اور وسیع پیمانے پر بات چیت کی ہے۔ ہم نے وسیع تر تعاون کے لئے مختلف ادارہ جاتی فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا جس میں دفاعی تعاون اور عالمی وبا کے خلاف جنگ شامل ہے۔ ہم نے افغانستان، بحر ہند میں بحری سلامتی ، کثیرالجہت فارمیٹس میں تعاون اور دیگر متعلقہ موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
بات چیت کے دوران فریقین کی طرف سے آزادانہ تجارتی ترسیل ، بین الاقوامی ضابطوں اور اصولوں کی پابندی اور پورے خطے میں پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دوطرفہ دفاعی تعاون پر ہم نے فوجی مصروفیات کا دائرہ دیگر خدمات تک بڑھانے، زیادہ سے زیادہ دفاعی معلومات کے تبادلے اور باہمی لاجسٹک معاونت کے لئے قریب سے کام کرنے کا فیصلہ کیا ۔
دفاعی تعاون کے تناظر میں فریقین نے مالابار مشقوں میں آسٹریلیا کی مسلسل شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ ہم نے آسٹریلیا کو ہندوستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی صنعت میں شامل ہونے اور دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی میں تعاون کرنے کی دعوت دی۔
ڈاکٹر جے شنکر اور میں دونوں عالمی وباء کے چیلنجوں کے باوجود آسٹریلوی وزراء کی ہندوستان آمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فریقین نے مضبوط اور ٹھوس شراکت داری قائم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔