Urdu News

افغانستان: طالبان نے چوتھے سب سے بڑے شہر مزار شریف پر کیا قبضہ، افغان فوج کی خود سپردگی

افغانستان: طالبان نے چوتھے سب سے بڑے شہر مزار شریف پر کیا قبضہ

بلخ کے رکن پارلیمنٹ عباس ابراہیم زادہ نے کہا کہ سب سے پہلے صوبہ کی قومی فوج نے سرینڈر کیا، جس کے بعد حکومت کے حمایت والی فوج اور دیگر اہلکاروں کے حوصلے پست ہوگئے اور انہوں نے بھی خود سپردگی کردی۔

کابل: طالبان نے بلخ صوبہ کی راجدھانی مزار شریف(Mazar-E-Sharif) پر قبضہ کرلیا ہے۔ افغان رکن پارلیمنٹ نے اس کی اطلاع دی۔ رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ باغیوں کی طرف سے شروع کئے گئے کثیر جہتی حملے کے بعد افغانستان کے چوتھے سب سے بڑے شہر مزار شریف پر طالبان نے اپنا قبضہ جما لیا۔ بلخ کے رکن پارلیمنٹ عباس ابراہیم زادہ نے کہا کہ سب سے پہلے صوبہ کی قومی فوج نے سرینڈر کیا، جس کے بعد حکومت کی حمایت والی فوج اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کا حوصلہ ٹوٹ گیا اور انہوں نے خود سپردگی کردی۔

رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ صوبہ کی سبھی عمارتوں خاص طور پر راج بھون کو بھی طالبان نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ وہیں، طالبان افغانستان کی راجدھانی کابل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے شمالی فریاب صوبہ اور راجدھانی میمانا پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ صوبہ کی ایک رکن پارلیمنٹ فوزیہ رووفی نے یہ اطلاع دی۔ میمانا کو طالبان نے ایک ماہ سے گھیر رکھا تھا اور طالبان جنگجو کچھ دن پہلے شہر میں گھسے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے مخالفت کی، لیکن آخر کار ہفتہ کے روز خود سپردگی کردی۔

افغانستان کے بیشتر حصوں پر طالبان کا قبضہ

افغانستان سے امریکی فوج کی مکمل واپسی میں ہفتے سے بھی کم وقت باقی بچا ہے اور ایسے میں طالبان نے شمالی، مغربی اور جنوبی افغانستان کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس کے سبب یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ طالبان پھر سے افغانستان پر قبضہ کرسکتا ہے یا ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

Recommended