Urdu News

افغانستان اور امریکا کے بنتے بگڑتے رشتے اور پاکستان و طالبان

افغانستان کا سب سے بڑائیر بیس 2001 میں لڑائی کی شروعات کے بعد سے ہی امریکی فوج کا ایک اہم گڑھ رہا ہے۔

 امریکہ افغان افواج کی مدد کے لئے قطر میں دفتر قائم کرے گا

واشنگٹن 3 جولا امریکی سکریٹری برائے دفاع لائیڈ آسٹن نے افغان قومی دفاعی دستوں کی مدد کے لئے بریگیڈیئر جنرل کرٹس بزارڈ کے ماتحت قطر میں سیکیورٹی تعاون دفتر کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

جمعہ کو محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا ، "وزیر نے نیوی ریئر ایڈمرل پیٹر ویسلے کی سربراہی میں امریکی فوج – افغانستان فارورڈ کے قیام کی منظوری دے دی ہے
امریکہ نے ہنگامی صورتحال میں افغانستان میں اپنے سفارت خانہ سے نکلنے کا منصوبہ بنایا
واشنگٹن ، 3 جولائی ( اسپوتنک) امریکہ نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا اور سلامتی کے خدشات کے پیش نظر دارالحکومت کابل میں اپنے سفارت خانے سے ہنگامی طور پر انخلا کا منصوبہ بنایا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سےہفتے کے روز اس بارے میں اطلاع دی ہے۔
اس آپریشن کے تحت ملک میں صرف سفارتی عملہ ہی نہیں بلکہ ہزاروں امریکی شہریوں کو بھی نکالا جاسکتا ہے
امریکی افواج نے افغانستان کے سب سےبڑا ایئر بیس کو چھوڑ دیا : پینٹاگون
واشنگٹن ، 3 جولائی ( اسپوتنک) پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے تحت کابل کے باہر بگرام ایئر بیس کا کنٹرول افغان افواج کو سونپ دیا ہے۔

مسٹر کربی سےجمعہ کے روز جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ائیر بیس پرآلات موجود ہیں ، تب انہوں نے کہا ’’ کچھ طیارے کے حصےہیں ، جنہیں ہم نے ہوائی اڈے پر برقرار رکھا ہے ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جس آپ جس طرح کی سٹرائک کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں، وہ اب افغانستان میں نہیں ہیں ۔

افغانستان کا سب سے بڑائیر بیس 2001 میں لڑائی کی شروعات کے بعد سے ہی امریکی فوج کا ایک اہم گڑھ رہا ہے
 

Recommended