Urdu News

افغانستان: طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کیوں دی دھمکی؟کیا افغانستان میں سیاسی بحران مزید گہرا رہا ہے؟

طالبان کا وفد جو اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دھکانے پر امادہ ہے

کابل، 23 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 افغانستان پر قابض طالبان مزید بے خوف ہو چکا ہے۔ اب اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دھمکی دی ہے۔ طالبان نے یہ انتباہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے درمیان سفری پابندی سے استثنیٰ کے حوالے سے اختلافات کے تناظر میں جاری کیا ہے۔

 طالبان حکام نے کہا ہے کہ اگر کونسل سفری پابندی کی استثنیٰ میں توسیع سے انکار کرتی ہے تو ان کے صبر کا پیمانہ ٹوٹ سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تین مستقل ارکان امریکہ، برطانیہ اور فرانس طالبان حکام پر سفری پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں۔ کونسل کے دیگر دو مستقل ارکان روس اور چین طالبان کے 13 اہلکاروں کو استثنیٰ دینے کے حق میں ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس بات پر ووٹنگ کروا کر فیصلہ کرے گی کہ طالبان کے 13 اہلکاروں کے لیے سفری استثنیٰ میں توسیع کی جائے یا نہیں۔ افغان طالبان کے عہدیداروں کی سفری استثنیٰ کی پابندیاں 19 اگست کو ختم ہوگئی ہیں۔ کونسل کو اس بات کو لیکر تذبذب میں ہے کہ سفری پابندی سے استثنیٰ میں توسیع کی جائے یا نہیں۔

طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹویٹ کیا کہ دوحہ معاہدے کے تحت طالبان کے خلاف تمام پابندیاں کو ختم کر دیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی طالبان حکام نے خبردار کیا کہ اگر کونسل سفری پابندی سے استثنیٰ میں توسیع کرنے سے انکار کرتی ہے تو وہ سخت موقف اختیار کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

Recommended