Urdu News

ایندھن کی پائپ لائن شروع ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت کو سچا دوست بتایا

وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ

 تیل کے بحران سے دوچار بنگلہ دیش نے پائپ لائن سے ڈیزل کی مدد حاصل کرنے کے بعد پڑوسی ملک بھارت کو اپنا سچا دوست قرار دیا ہے۔ اس منصوبے سے بنگلہ دیش کا ایندھن کے لیے چین پر انحصار بھی کم ہو جائے گا۔ انہوں نے پائپ لائن کو دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کی ’ ٹریڈ مارک کامیابی‘ قرار دیا۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’بنگلہ دیش-بھارت دوستی پائپ لائن‘ ملک میں ایندھن کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایندھن کی اس پائپ لائن کا افتتاح ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دنیا کے کئی ممالک روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے ایندھن کے شدید بحران کا شکار ہیں۔ یہ پائپ لائن بنگلہ دیش کے عوام کے ایندھن کی حفاظت کو یقینی بنانے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ اس منصوبے سے بنگلہ دیش کا ایندھن کے لیے چین پر انحصار بھی کم ہو جائے گا۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان توانائی کے تعاون کے ایک حصے کے طور پر 131.57 کلومیٹر طویل ’انڈیا-بنگلہ دیش فرینڈ شپ پائپ لائن‘ کے ذریعے بھارت سے پٹرولیم بالخصوص ڈیزل درآمد کرے گا۔ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان دونوں نے ماضی قریب میں دوطرفہ تعلقات میں بہت زیادہ صلاحیتوں کو محسوس کیا ہے۔

وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام دوطرفہ مسائل کو ایک ایک کر کے حل کیا ہے۔ دونوں پڑوسی ملک اپنی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنی ترقی کے لیے ہندوستان سے مسلسل تعاون مل رہا ہے۔

Recommended