عالمی

امدادی  پیسے سرمایہ کاری ہیں، یوکرینی صدر نے امریکہ کو واضح کیا

واشنگٹن ،22دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے واضح کردیا کہ امریکہ کے پیسے سرمایہ کاری ہیں، خیرات نہیں۔امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے یوکرین صدر نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود یوکرین گِرا نہیں اور اب بھی دفاع کر رہا ہے۔

ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ ہم نے دنیا کے ذہنوں کی جنگ میں روس کو شکست دی، جنگ جاری ہے اور ہمیں میدانِ جنگ میں روس کو شکست دینی ہے۔یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین نے کبھی بھی امریکی فوجیوں کو اپنی سرزمین پر لڑنے کے لیے نہیں کہا، ہمارے فوجی خود امریکی ٹینکس اور طیارے مکمل طور پر چلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کو امداد جمہوریت کے لیے سرمایہ کاری ہے چیریٹی نہیں، امید ہے کانگریس اراکین یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے۔

ولودومیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس میں خطاب کرنا اعزاز ہے۔ دوسری جانب غیرملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے 1.85 ارب ڈالر اضافی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے امداد میں پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago