نوبل انعام دینے والے ادارے رائل سویڈش اکیڈمی کا اعلان
یہ ایوارڈ بینکوں اور مالیاتی بحران پر تحقیق کے لیے دیا جائے گا
دنیا بھر میں مشہور نوبل انعامات کے اعلانات کے بعد اب نوبل انعامات کے روح رواں الفریڈ نوبیل کی یاد میں قائم کیے جانے والے سویریجس رکس بینک پرائز کا اعلان کیا گیا ہے۔
اقتصادیات میں بہترین تحقیق کے لئے تین امریکی اسکالرز کو مشترکہ طور پر سویریج رکس بینک ایوارڈ دیا گیا ہے۔رکس بینک ایوارڈ پرائز نوبل انعامات کے بانی الفریڈ نوبل کی یاد میں دیا جاتا ہے۔
سال 2022 کے لیے اقتصادیات میں سویریج رکس بینک انعام مشترکہ طورپرواشنگٹن،امریکہ کے بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کے بین ایس برنانکے، یونیورسٹی آف شکاگو، امریکہ کے ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اورامریکہ کے ہی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے فلپ ایچ ڈائب وگ کو دیا گیا ہے۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے پیر کو اعلان کیا کہ تینوں اسکالرز کو یہ اہم ایوارڈ ان کی بینکوں اورمالیاتی بحران پر تحقیق کرنے پر دیا جائے گا۔
ان کی تحقیق کے نتیجے میں بینکوں کو لے کر عوام کی سمجھ میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بینکوں کو مزید باقاعدہ بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اس تحقیق سے بینکاری بحران کو سمجھنے اور اس سے نکلنے کا راستہ جاننے میں بھی مدد ملی ہے۔
یہ تحقیق طویل مدت میں ڈپریشن کا سبب بننے والی مالی پریشانیوں کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ یہ مالیاتی بحران معاشرے کے لیے سنگین مسائل پیدا کرنے والے ہوتے ہیں، اس لیے یہ تحقیق ان مسائل سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔