Urdu News

پاکستان میں سینیٹ کے چیئرمین کے انتخات میں دھاندلی کے الزامات

پاکستان میں سینیٹ کے چیئرمین کے انتخات میں دھاندلی کے الزامات


پاکستان میں سینیٹ کے چیئرمین کے انتخات میں دھاندلی کے الزامات

اسلام آباد ، 14 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا ، سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب تنازعہ میں آگیا ہے۔سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں حکمران جماعت کے امیدوار کو جیتنے میں جانبداری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انتخابی نتائج پر سوال کرنے کی وجہ انتخابی افسر کے ذریعہ آٹھ ووٹوں کو مسترد کیاجاناہے۔ فاتح اور شکست خوردہ امیدوار کے مابین صرف چھ ووٹوں کے فرق کی وجہ سے یہ آٹھ ووٹ بہت اہمیت رکھتے تھے۔

متحدہ اپوزیشن نے پاکستان میں سینیٹ کے چیئرمین کے لیے اپنے امیدوار کو شکست ملنے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی پارٹی کے امیدوار تحریک انصاف کے صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے اور سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں حزب اختلاف کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے۔ سینیٹ میں کل 100 ممبران شامل ہیں۔ ووٹنگ میں 98 ممبران نے حصہ لیا۔ ڈپٹی چیئرمین کی نشست کے لیے حکمران جماعت کے امیدوار مرزا آفریدی نے حزب اختلاف کے امیدوار عبد الغفور حیدری کو شکست دی ہے۔

انتخابی نتائج کا اعلان الیکشن آفیسر مظفر حسین شاہ نے چیئرمین کے عہدے کے لیے کیا۔ اعلان کردہ نتائج میں ، انہوں نے واضح کیا کہ سینیٹ کے 7 ممبران نے یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہرلگائی۔ ضابطے کے مطابق ، امیدوار کو مقررہ خانے کے اندر مہر لگانی تھی۔ اسی طرح ، ایک سینیٹر نے دونوں امیدواروں کے ناموں پر مہر ثبت کردی۔

Recommended