Urdu News

کینیڈا کی ایک مسجد کے احاطے میں نمازی کو کار تلے روندنے کے ناکام کوشش

کینیڈا کی ایک مسجد کے احاطے میں نمازی کو کار تلے روندنے کے ناکام کوشش

اٹاوا،10اپریل(انڈیا نیرٹیو)

کینیڈا کی پولیس نے “نفرت انگیز واقعہ” میں ملوث ہونے کی پاداش میں اتوار کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ادھر امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک مسجد کے امام دوران نماز چاقو کے حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اونٹاریو صوبے کے مارکھم شہر میں پیش آیا تھا۔ جہاں 28 سالہ شرن کروناکرن نامی شخص نے مبینہ طورپر ایک مسجد کے احاطے میں ایک نمازی کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی تھی۔ واقعے میں ملوث شخص کو بعد میں ٹورنٹو سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر دھمکیاں دینے، ہتھیار سے حملہ کرنے اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اسے منگل کے روز نیو مارکیٹ میں اونٹاریو کی اعلیٰ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اسلامک سوسائٹی آف مارکھم (آئی ایس ایم) نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کے روز ایک شخص مارکھم کی مسجد میں داخل ہوا۔ اس نے بظاہر قرآن کو شہید کیا اور وہاں موجود نمازیوں کو برا بھلا کہا۔

پولیس نے اتوار کے روز اپنے بیان میں تاہم مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔کینیڈا کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کینیڈا کی وزیر تجارت میری نیگ نے اس واقعے کی مذمت کی اور اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈیائی سماج میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

نیگ جو مقامی رکن پارلیمان بھی ہیں، نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “نفرت انگیز جرم کے واقعے اور نسل پرستانہ رویے کے بارے میں سن کر انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔

Recommended