Categories: عالمی

روس کی کوئی بھی عسکری حرکت اسے مہنگی پڑے گی: نیٹو

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ماسکو،یکم دسمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شمالی اوقیانوس کے ممالک کے اتحاد (نیٹو) کے سکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے یوکرائن کے حوالے سے روس کے ارادوں سے خبردار کیا ہے۔ لیٹویا میں آج منگل کے روز نیٹو فورسز کا دورہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’روس کے ارادوں کے حوالے سے کوئی واضح چیز موجود نہیں البتہ رواں سال دوسری مرتبہ اس کی فورسز غیر معمولی طور پر اکٹھا ہو رہی ہیں "۔ انہوں نے مزید کہا کہ’ہم بھاری عسکری ساز و سامان، ڈرون طیارے، برقی حربی نظام اور ہزاروں فوجی دیکھ رہے ہیں جو لڑائی کے لیے تیار ہیں‘۔ادھر نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ آج ایک ملاقات میں یوکرائن کے ساتھ سرحد پر روس کی عسکری کمک روکنے کے معاملے کو زیر بحث لا رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ اجلاس لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ مغربی ممالک جن میں امریکا سرفہرست ہے گذشتہ دنوں کے دوران میں ایک سے زیادہ مرتبہ اس اندیشے کا اظہار کر چکا ہے کہ ماسکو یوکرائن کے اندر فوجی مداخلت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ادھر ماسکو نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ماسکو نے نیٹو اتحاد کو کشیدگی پھیلانے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔دوسری جانب یوکرائن ایک سے زیادہ بار نیٹو اتحادیوں سے مطالبہ کر چکا ہے کہ روس کو اس کی اراضی پر حملے سے روکنے کے لیے تیزی سے حرکت میں آئیں۔ کیوو نے کل پیر کے روز باور کرایا کہ ماسکو "پلک جھپکنے" میں حملہ شروع کر سکتا ہے۔ یوکرائن کے ویزر خارجہ دمترو کولیبا نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "روس پر روک لگانے کے واسطے ابھی حرکت میں آنا بہتر ہے نہ کہ بعد میں "۔انہوں نے روس پر الزام عائد کیا کہ اس نے سرحد پر، جزیرہ نما قرم میں اور یوکرائن کے مشرق میں علاحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 1.15 لاکھ فوجی اکٹھا کر لیے ہیں۔یاد رہے کہ روس اور یوکرائن کے تعلقات 2014ء سے وقفے وقفے سے کشیدگی کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ یوکرائن کی ماسکو نواز علاحدگی پسندوں کے ساتھ جنگ ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago