Urdu News

مسجد حرام میں کورونا میں نماز کے لیے نئے ’ایس اوپیز‘کا اطلاق

Application of new 'SOP' for prayers in Corona in Masjid Haram

مکہ مکرمہ،یکم فروری(انڈیا نیرٹیو)

الحرمین الشریفین کی انتظامی امور کے ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے مسجد حرام میں فرض نمازوں کے دوران نئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں۔

 انتطامیہ نے مسجد حرام میں فرض نمازوں کے دوران نمازیوں کے لیے چہرے پر ماسک پہننے، مسجد میں داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کرانے، اپنے ساتھ الگ سے جائے نماز لانے، ہاتھوں کو مسجد میں داخلے کے وقت سینی ٹائزر سے صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نمازیوں کو مسجد میں ماکولات اور مشروبات لانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

مسجد حرام میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے، مسجد سے نکلتے وقت کی ہدایات پرعمل درآمد یقینی اور مسجد میں نماز کے لیے مختص مقامات میں کھڑے ہونے، مسجد میں تلاوت کلام پاک کے لیے قرآن پاک ساتھ لانے یا موبائل فون پر تلاوت کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recommended