Urdu News

نیتن یاہو حکومت کے جنین میں آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے پر عرب لیگ کی دھمکی

نیتن یاہو حکومت کے جنین میں آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے پر عرب لیگ کی دھمکی

دبئی،05جولائی(انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کے جنین میں فوجی آپریشن کو ایک ایسے وقت میں توسیع دینے پر اتفاق کیا جب عرب لیگ نے اس حملے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

عرب لیگ نے خبردار کیا ہے کہ اس کے مشرق وسطیٰ کی سلامتی پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔جنین کیمپ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کیجلو میں ’العربیہ‘ کے نامہ نگار نے آج منگل کو اطلاع دی کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنین اور غزہ کے اطراف میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے سکیورٹی سروسز شن بیٹ اور انٹیلی جنس سروسز کے سربراہوں کے ساتھ جنین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔گیلینٹ نے زور دیا کہ جنین آپریشن دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے تک جاری رہے گا۔

جنین میں فورسز کو کارروائی کی مکمل آزادی دی گئی ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے مغربی کنارے کے جنین میں فضائی اور زمینی کارروائیوں کے حجم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیلی آپریشن کے دوران جنین میں 3 فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے بعد اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

درایں اثناء عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طبی ٹیموں کو جنین پر ہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ ان میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

Recommended