Urdu News

بنگلہ دیش کے آرمی چیف تین روزہ دورے پر  نئی دہلی پہنچے، جانئے تفصیلات

بنگلہ دیش  کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد

بھارتی آرمی  چیف  اور  چیف آف ڈیفنس اسٹاف  سے ملاقات کی

بنگلہ دیش  کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد،  27 سے 29 اپریل 2023 تک ہندوستان کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے۔ دورے کے دوران، وہ ہندوستان کی اعلیٰ فوجی اورسویلین قیادت سے ملاقات کر رہے ہیں جہاں وہ ہندوستان بنگلہ  دیش کے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش 1971 کی جنگ آزادی کے دوران تعاون اور حمایت کی تاریخی ورثہ میں شریک ہیں۔ جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد نے 26 اپریل 2023 کی شام چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے ملاقات کی۔

بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے اپنے دورے کا آغاز قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ہندوستانی مسلح افواج کے شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ دورے پر آئے ہوئے جنرل کو ساؤتھ بلاک لان میں گارڈ آف آنر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے سے ملاقات کی۔

آرمی چیفس نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے حصے کے طور پر باہمی تعاون، تربیت، انسداد دہشت گردی تعاون اور مجموعی دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور مضبوط بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد نے بعد ازاں جنرل انیل چوہان، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف نیول اسٹاف، ایئر مارشل اے پی سنگھ، وائس چیف آف ایئر اسٹاف، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی۔

انہیں محکمہ دفاعی پیداوار  اور آرمی ڈیزائن بیورو کے ذریعہ ہندوستانی دیسی دفاعی سازوسامان کی تیاری کے ماحولیاتی نظام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

Recommended