Urdu News

پرچنڈ کے وزیر اعظم بنتے ہی نیپال نے پھر سے ہندوستانی علاقوں پر اپنا دعویٰ پیش کیا

نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل عرف پر چنڈ

نیپال میں پشپ کمل دہل عرف پر چنڈ کے وزیر اعظم بنتے ہی بھارت مخالف آوازیں سنائی دینے لگیں۔ نیپال کی نئی حکومت نے کم سے کم مشترکہ پروگرام کے تحت ہندوستانی ریاست اتراکھنڈ میں لمپیادھرا، کالاپانی اور لیپولیکھ کو واپس لینے کا وعدہ کیا ہے۔

نیپال کے نئے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پر چنڈ کو چین کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ اب پر چنڈ کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھارت مخالف نیپالی قوم پرستی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

نیپال کی نئی حکومت کے جوائنٹ منیمم   پروگرام کے تحت جاری کردہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھرا علاقوں پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ وعدہ کیا گیا ہے کہ نئی حکومت ان علاقوں کو واپس لائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی نیپال ان علاقوں پر اپنا دعویٰ پیش کرتا رہا ہے۔ یہ علاقے اتراکھنڈ کی سرحد پر نیپال سے ملحق ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ سال 2019 اور سال 2020 کے سیاسی نقشے میں ہندوستان نے اپنی سرحد کے اندر وہ علاقے دکھائے ہیں جن پر نیپال قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

Recommended