Urdu News

امریکہ کےہوائی جزیرے پرآتش فشاں پھٹنے سے راکھ اوردھواں دور دورتک پھیلا

امریکہ کےہوائی جزیرے پرآتش فشاں پھٹنے سے راکھ اوردھواں دور دورتک پھیلا

ہونولولو، 29 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 امریکا کے ہوائی جزیر ہ  میں مونا لوا نامی آتش فشاں کے پھٹنے سے  آسمان کئی کلومیٹر تک راکھ اور دھواں بھر گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ جزیرے پر آتش فشاں کی چوٹی، کیلڈیرا پراتوار کی دیررات دھماکہ شروع ہوچکا ہے۔

مقامی حکام نے مونا لو ا کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ الرٹ رہیں۔ آتش فشاں کی چوٹی پر آنے والے حالیہ زلزلوں کی وجہ سے سائنسدان الرٹ تھے۔ آخری بار یہ آتش فشاں سال 1984 میں پھٹا تھا۔ مونا لوا سطح سمندر سے 13679 فٹ (4169 میٹر) کی بلند ی پر ہے۔ مونا لوا کے قریب کلاووا آتش فشاں واقع ہے۔ سال 2018 میں کلاووا آتش فشاں پھٹا تھاجس سے 700 مکانات تباہ ہو گئے تھے۔

بتا دیں کہ بگ آئی لینڈ پر تقریباً 2 لاکھ لوگ رہتے ہیں، جن میں روزین بار اور میتھیو میکانے جیسی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ مونا لوا آتش فشاں کی وسعت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ہوائی کے آدھے سے زیادہ حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ بتا دیں کہ 14 اکتوبر کو مونا لوا میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Recommended