Urdu News

یوکرین پر روسی فوج کا حملہ تیز، کیف سے اوڈیسا تک دھواں ہی دھواں

یوکرین پر روسی فوج کا حملہ تیز

پوتن پر حملے کی کوشش کے الزامات کے بعد روس جارحانہ انداز میں

کیف، 04 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 یوکرین کی جانب سے روسی صدر ولادی میر پوتن کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ جارحیت کے بڑھتے ہی روسی فوج نے یوکرین پر حملے تیز کر دیے ہیں، جس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف سے اوڈیسا تک دھماکے ہوئے۔

یوکرین پر روس کے حملے کے چودہ ماہ سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی بحران کم نہیں ہو رہا۔ روسی صدارتی محل پر ڈرون حملے کے بعد روس نے یوکرین پر صدر ولادی میرپوتن کو مارنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد روسی فوج کی جارحیت میں اچانک اضافہ ہو گیا۔

یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فوج کی کارروائی میں تیزی آگئی ہے۔ جمعرات کی صبح بھی یہاں لوگوں نے دھماکوں کی آواز سنی۔ یوکرین کی علاقائی فوجی انتظامیہ نے کہا کہ کیف میں تمام فضائی دفاعی نظام کام کر رہے ہیں اور فوج لوگوں کو بچانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

روسی فوج نے خرسون میں زور دار حملے کیے جس میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ خود یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ ان حملوں میں 48 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یوکرینی حکام نے بتایا کہ شہر میں ہی روسی فضائی حملوں میں 12 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مرنے والوں کی تلاش قریبی دیہات میں جاری ہے۔ اب تک نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان حملوں کے درمیان خرسون میں کرفیو جاری ہے۔دریں اثنا، یوکرین کی طرف سے ڈرون حملے کے نتیجے میں جنوبی روس میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔

یوکرین پر روسی فوج کا حملہ تیز

Recommended