Urdu News

بنگلہ دیش میں ہندؤں پر حملہ ، شیخ حسینہ قرفہ وارانہ فساد پھیلانے والوں پر خاموش تو نہیں؟

بنگلہ دیش میں ہندؤں پر حملہ ، شیخ حسینہ قرفہ وارانہ فساد پھیلانے والوں پر خاموش تو نہیں؟

شیخ حسینہ نے فرقہ وارانہ فساد پھیلانے والوں کے سخت خلاف کارروائی کا حکم دیا

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے وزیر داخلہ کو فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ، منگل کو انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حقائق کی جانچ کے بغیر سوشل میڈیا پرپھیلائی جا رہی خبروں پر یقین نہ کریں۔

گزشتہ بدھ کے بعد سے، بنگلہ دیش میں ہندو مندروں پر حملوں میں شدت آئی ہے۔ اتوار کی رات ہجوم نے ہندوؤں کے متعدد گھروں کونذر آتش کر دیا۔ آج کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شیخ حسینہ نے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کو ہدایت کی ہے کہ تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

انہوں نے وزارت داخلہ کو چوکس رہنے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی حسینہ نے اعلان کیا ہے کہ تشدد سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے۔ دریں اثنا، حکمراں جماعت عوامی لیگ نے منگل کو فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف 'خیر سگالی ریلیاں ' نکالیں اور ملک بھر میں امن کے جلوس نکالے۔عوامی لیگ پارٹی کے جنرل سکریٹری عبیدالقادر نے کہا کہ شیخ حسینہ اور عوامی لیگ آپ کے ساتھ ہیں۔ شیخ حسینہ کی حکومت اقلیت دوست حکومت ہے۔

Recommended