Categories: عالمی

آسٹریلیامیں بین الاقوامی سیاحوں کا استقبال 2022 سے پہلے ممکن نہیں: موریسن

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے منگل کے روز کہا کہ بین الاقوامی سیاحوں کا آسٹریلیا میں 2022 تک خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند تارکین وطن اور طلبا کو ترجیح دی جائے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 وبائی مرض کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے آسٹریلیائی امیگریشن  اپنی  سب سے کم سطح پر رہاہے۔وبائی بیماری نے آسٹریلیائی یونیورسٹیوں پر بھی تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں، جو بین الاقوامی طلبا کی فیسوں پر کافی زیادہ منحصر ہیں۔ تعلیمی شعبے کو خدشہ ہے کہ طلبااگر آسٹریلیا ان کے لیے جلد ی اپنی سرحدوں کو نہیں کھولتا تو طلبا دوسرے ممالک میں داخلہ لے لیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موریسن نے کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کیں ہے، وہ تارکین وطن اور بچے جو آسٹریلیا واپس آ کر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں،ان کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی وزیٹرس کا بھی آنا ہوگا لیکن انہیں لگتاہے کہ یہ اگلے سال ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حالاں کہ  دی آسٹریلین ٹورزم ایکسپورٹ کونسل کی جانب سے  کہا گیاہے کہ وہ مارچ تک سیاحوں کو واپس کرنا چاہتی ہے، کیوں کہ وہ آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago