Categories: عالمی

آسٹریلیا نے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدہ منسوخ کرکے چین کو دھچکا دیا

آسٹریلیا نے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدہ منسوخ کرکے چین کو دھچکا دیا

کینبرا ، 22 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

آسٹریلیا نے چین کے اہم معاہدہ بیلٹ اینڈ روڈ ڈیل کو منسوخ کرکے چین کو ایک جھٹکا دیا ہے۔قومی مفادات کے پیش نظر ، اس نے اس اسکیم کا سودا منسوخ کردیا ۔آسٹریلیا کے ساتھ چین ، ایران اور شام کے مابین چار باہمی معاہدے بھی نئی قانون کے تحت منسوخ ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن کی حکومت نے بدھ کو جاری کردہ ایک حکم میں ، وکٹوریہ ریاستی حکومت اور چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے مابین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے متعلق معاہدہ ختم کردیا ۔ مرکزی حکومت نے اسے قومی مفادات کے خلاف سمجھا ہے۔ یہ معاہدہ 8 اکتوبر 2018 میں ہواتھا۔

آسٹریلیائی وزیر خارجہ میریجی پاینے نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نئے غیر ملکی ویٹو قانون کے تحت بی آر آئی معاہدہ ختم کردیا ہے۔ اسی طرح ، ریاست وکٹوریہ کا محکمہ تعلیم کا 1999 میں شام اور 2004 میں ، اس نے ایران کے ساتھ معاہدہ کیا۔ ان دونوں کوبھی مرکزی حکومت نے ختم کردیا ہے۔ حکومت نے ایسے چار معاہدوں کو منسوخ کردیا ہے۔

آسٹریلیا نے چین کے ساتھ ’روڈ اینڈ بیلٹ‘ منصوبہ منسوخ کردیا

کنبیرا،22اپریل (انڈیا نیرٹیو)

آسٹریلوی حکومت نے چین کے ساتھ ’روڈ اینڈ بیلٹ‘ منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ مارس پائن نے ریاست وکٹوریہ اور چین کے ساتھ ہونے والے ’بیلٹ اور روڈ‘ منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ منصوبے کے تحت ریاست وکٹوریہ کے چین بلکہ ایران اور شام کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو بھی منسوخ کردیا جائے گا کیوں کہ یہ معاہدے آسٹریلوی خارجہ پالیسی کے منافی ہیں تاہم معاہدوں کی منسوخی کا مقصد چین سے لڑائی نہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مخلص نہیں، اسی وجہ سے آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر چین کے خلاف بغیر کسی وجہ کے اشتعال انگیز قدم اٹھایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago