Urdu News

نیپال سرحد سے بری خبر، چین کی سازش بے نقاب

نیپال سرحد سے بری خبر، چین کی سازش بے نقاب

نیپال کے سرحدی علاقوں پرچین کی قبضہ کرنے کی کوشش ، سرحدسے سرحدی ستون غائب

کاٹھمنڈو ، 20 مئی (انڈیا نیرٹیو)

چین ، جو ہمسایہ ملک کی سرحدوں پر تجاوزات کر تارہتاہے ، اس وقت نیپال کی سرحدوں پر بری نظرڈال چکاہے۔ وہ نیپال کے کچھ حصوں کو چین میں ملانے میں ملوث ہے۔ نیپال سے بہتر تعلقات کے باوجود ، چین نے نیپال کے ایک سرحدی ضلع دولکھا کی سرحد پر موجود ستونوں کو ہٹاکر ایک بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ، چین نیپال کے دوسرے بہت سے سرحدی علاقوں میں ایسی سرگرمیاں کرچکا ہے۔ وہ نیپال کی سرزمین پر مستقل تعمیر اور سڑکیں تعمیر کرچکاہے۔

نیپال کی وزارت داخلہ نے چین کی اس کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دولکھا ضلع کے ویگو گاوں میں ہوا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس امر کو وزارت خارجہ کو آگاہ کیا ہے۔ نیپال نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں چین کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ 

آگاہ رہے کہ نیپال اور چین کے مابین سرحد کا تعین دونوں اطراف کی رضامندی سے 1960 میں ہوا ۔ اس کے بعد ، دونوں ممالک کے مابین 1961 میں ، سرحدی معاہدہ طے پایا اور سرحد پر ستون رکھے گئے۔ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں بہت سی تبدیلیاں آئیں لیکن باونڈری لائن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بعد کے سالوں میں ، دونوں ممالک کی سرحد پر 76 مستقل ستون بھی بنائے گئے تھے۔ لیکن اب چین جمود کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سب سے پہلے ستمبر 2020 میں ، چین نے نیپال سے متصل ضلع ہملہ میں نیپالی اراضی پر قبضہ کیا۔ 11 عمارتیں اور سڑکیں تعمیر کی گئیں۔

Recommended