شال ( بلوچستان)۔10؍اگست
بلوچ نیشنل موومنٹ 14 اگست یوم پاکستان کو "یوم سیاہ" کے طور پر منائے گی۔ اس سلسلے میں پارٹی نے بلوچستان میں دیوروں پر احتجاجی نعرے لکھے اور بلوچ قوم میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے ۔اراکین نے ضلع کیچ کے مرکزی بازار ' بالیچہ تمپ' میں پاکستان کے خلاف دیواروں پر احتجاجی نعرے لکھے۔ وہ یہ پیغام پھیلاتے ہیں کہ بلوچ پاکستان کو قبول نہیں کرتے اور پاکستان کے قیام کے دن کو بلوچ قوم کے لیے یوم سیاہ سمجھتے ہیں۔
بالیچہ کے علاوہ گوادر اور ضلع کیچ کے دیگر علاقوں میں بھی بی این ایم کی جانب سے وال چاکنگ کی گئی۔ جن میں تربت، چاسر، دانوک، گوکدان، نصیر آباد، کلواہو، گومازی، بلیدہ، میناز، کہور پشت اور ببرشور کے قصبے شامل ہیں۔بی این ایم نے 14 اگست کے موقع پر ' 14 اگست: تاریخ کا سیاہ باب' کے عنوان سے ایک پمفلٹ شائع کیا۔ یہ پمفلٹ سریج، گاڑی، چیل، گوارست، تپکو، جاروجی، پتن کنری، بڈرنگ، کچا، شوردپ کے قصبوں میں تقسیم کیا گیا۔ ضلع خضدار کی سب تحصیل گرشگ کے شورکاڑودی اور گنی اور کئی جگہوں پر اسے دیواروں پر چسپاں کر دیا گیا۔
اس حوالے سے بی این ایم کے ترجمان قاضی ریحان نے کہا کہ تمام حامیوں اور بی این ایم کے نظریاتی ارکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 14 اگست یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان کو منہ توڑ جواب دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد دیوار پر پاکستان کے خلاف اور بلوچ تحریک کے حق میں ایک جملہ لکھ کر بھی اپنا حصہ ادا کرسکتا ہے۔بی این ایم کے پمفلٹ کو بھی زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تاکہ ہمارے ہر بچے کو معلوم ہو کہ پاکستان ہمارا دشمن ہے، اس نے ہم سے ہماری مادر وطن چھین لی ہے اور ہم پر مظالم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی قومی طاقت سے ان مظالم کو روکنا ہوگا اور بلوچستان کی تحریک آزادی کو کامیاب بنانا ہوگا۔