Categories: عالمی

بنگلہ دیش :عمارت میں دھماکہ میں7 افراد ہلاک

ڈھاکہ،29جون(انڈیا نیرٹیو)

بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ایک عمارت میں دھماکہ ہونے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔بنگلہ دیش کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکہ میں اتوار کی شام کو ایک بڑا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔یہ دھماکہ شہر کے موگھ بازار علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت میں ہوا جس میں متعدد دکانیں، شو رومز اور نجی دفاتر واقع ہیں۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی۔

بنگلہ دیشی حکام نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے کم از کم سات افراد کی موت ہوچکی ہے جب کہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔کئی بسیں جو دھماکے کے وقت عمارت کے باہر ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں انہیں بھی دھماکے کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی شدت سے آس پاس کی کم از کم سات دیگر عمارتوں کو بھی خاصا نقصان ہوا ہے جب کہ تین بسوں اور کئی کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔زخمی ہونے والوں میں بہت سے لوگ بسوں اور کاروں پر سوار تھے جو دھماکے کا شکار ہونے والی عمارت کے سامنے ٹریفک میں پھنس گئے تھے۔ٹی وی اور سوشل میڈیا پر حادثے کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کنکریٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے اور سڑکوں پر شیشے اور ملبے پھیل گئے ہیں۔

دھماکے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ دھماکہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ کہا جاسکے کہ یہ کسی تخریبی کارروائی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمارت میں ایک ریستوراں واقع ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہاں کسی گیس سلنڈر میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہو۔بنگلہ دیش فائر سروس اور سول ڈیفینس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سجاد حسین نے بھی کہا کہ کھانا پکانے والی گیس کا اخراج آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago