راجستھان: اجمیر درگاہ اور پشکر میں برہما مندر کے دروازے کھلے

راجستھان: اجمیر درگاہ اور پشکر میں برہما مندر کے دروازے کھلے

اجمیر،29جون(انڈیا نیرٹیو)

راجستھان میں ان لاک۔3 کی ہدایات کے تحت آج اجمیر میں دنیا کے مشہور صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی اور پشکر میں واقع برہما مندر کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ عالمی وبائی کورونا کی وجہ سے تقریباً 75 دنوں سے بند درگاہ اجمیر اور برہما مندر کھل گئے۔ درگاہ میں صبح پانچ بجے سے ہی زائرین اور مقامی عقیدت مندوں کی آمد شروع ہوگئی۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے ہدایات کے مطابق تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

درگاہ ناظم سبکدوش آئی اے ایس آفیسر اشفاق حسین نے بتایا کہ درگاہ کے مرکزی نظام گیٹ کے علاوہ سبھی پانچوں داخلی دروازوں کو کھول دیا گیا ہے اور ہدایات کے مطابق درگاہ میں داخل ہونے والے زائرین کو جانچ، سینیٹائز کرنے اور معاشرتی فاصلے کے ساتھ داخل کیا جارہا ہے، انہوں نے آنے والے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسی نیشن کرانے کے بعد ہی درگاہ شریف آئیں، تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ انجمن سے وابستہ خادمین بھی درگاہ شریف کے کھل جانے سے خوش ہیں، لیکن وہ حکومت سے درگاہ میں چادر چڑھانے و پھول لے جانے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔

آج صبح پشکر میں واقع برہما مندر کے دروازے بھی عقیدت مندوں کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔ یہاں بھی سادھوؤں، مہنتوں اور مقامی عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے مندر کے درشن کیے۔ مندروں کے شہر پشکر کے سیکڑوں منادر میں صبح سے ہی چہل پہل دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں بھی انتظامیہ سنبھالنے والی منتظمہ کمیٹی نے ہدایات کے تحت سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے برہما جی کے درشن کرنے کا انتظام کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago