Urdu News

بنگلہ دیش ایئر فورس کوونٹیج الیویٹ ہیلی کاپٹر پیش کیا گیا

بنگلہ دیش ایئر فورس کوونٹیج الیویٹ- IIIہیلی کاپٹر پیش کیا گیا


بنگلہ دیش ایئر فورس کوونٹیج الیویٹ- IIIہیلی کاپٹر پیش کیا گیا

ہندوستان کو تحفے میں پاکستانیF- 86 سیور فائٹر جیٹ دیئے گئے

بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے فضائیہ کے سربراہوں نے ایک دوسرے کو’ونٹیج ہوائی جہاز ‘ تحفے میں دیئے ہیں۔

 چار دن کی خیر سگالی سفر کے آخری دن ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریا نے بنگلہ دیش ایئرفورس کو ونٹیج دی الیویٹIII ہیلی کاپٹر پیش کیا۔ بالکل اسی طرح بنگلہ دیش ایئر فورس نے پاکستانF-86سیور فائٹرجیٹ لڑاکا طیارے جنہیں 71 کی جنگ کے بعد محفوظ رکھا گیا تھاہندوستان کوبطورتحفہ دئے ۔ یہ یادگار طیارے دونوں پڑوسی ممالک کے مابین تعلقات کے طور پر عجائب گھروں میں رکھے جائیں گے۔

بنگلہ دیشی ایئرفورس چیف کی دعوت پر چار دن کے خیر سگالی سفر پر ایئرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا 22 فروری کو بنگلہ دیش پہنچے۔چار دن کے سفر کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بہت سے دوطرفہ مذاکرات ہوئے۔انہوں نے اپنے دورے کا آغاز 1971 کی آزادی کی جدوجہد کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔

 وہ بنگلہ دیش ایئر فورس ( بی اے ایف) کے اہم آپریشنل اڈوں کا ملاحظہ کیا ۔ایئر چیف کادورہ دونوں ممالک کی ایئر فورس کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

Recommended