Urdu News

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 5 ستمبر سے ہندوستان کے دورے پر

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ

وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت ہوگی

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 5 ستمبر سے 8 ستمبر تک ہندوستان کے دورے پر ہوں گی۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کریں گی۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گی۔

 وزیر خارجہ ایس جے شنکر نئی دہلی کے دورے کے دوران وزیر اعظم حسینہ سے ملاقات کریں گے۔ حسینہ کا اجمیر شریف جانے کا بھی امکان ہے۔

   وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے حسینہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے  کہا کہ  بنگلہ  دیشی وزیر اعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط کرے گا جو تاریخی اور ثقافتی تعلقات اور باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔

اس سے قبل جون میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے بھی کہا تھا کہ وزیر اعظم حسینہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں نئی دہلی کا دورہ کر سکتی ہیں۔مومن نے کہا کہ دونوں ممالک شیخ حسینہ کے دورہ نئی دہلی کے لیے ستمبر کے اوائل میں ایک تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے بتایا گیا کہ ستمبر کا پہلا ہفتہ اور یا ستمبر کے پہلے 10 دنوں میں ایک تاریخ آسان ہوگی۔

Recommended