Urdu News

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا راشٹرپتی بھون میں استقبال

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا راشٹرپتی بھون میں استقبال

 مشترکہ کوششوں سے جنوبی ایشیا کا خطہ کو ہوگافائدہ:شیخ حسینہ

نئی دہلی، 06 ستمبر (انڈیا  نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں غیر ملکی مہمان بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا رسمی استقبال کیا۔ اس دوران مہمان قائد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔رسمی استقبال کے بعد شیخ حسینہ نے کہا کہ جب وہ ہندوستان آئیں تو وہ ہمیشہ کچھ الگ محسوس کرتی تھیں۔

دونوں ممالک کے درمیان اہم تعلقات ہیں اور ہمارا باہمی تعاون جاری ہے۔ ہندوستان نے آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ غربت کا خاتمہ اور معیشت کو ترقی دینا ہے۔

میرا خیال ہے کہ ہمارا مل کر کام کرنا نہ صرف ہندوستان اور بنگلہ دیش بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے بہتر زندگی مل سکتی ہے۔ یہی ہماری بنیادی توجہ ہے۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ ہمارا بنیادی مقصد معاشی طور پر ترقی کرنا اور اپنے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو بھی پورا کرنا ہے، جو ہم کر سکیں گے۔ دوستی سے آپ کسی بھی مسئلے کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ راج گھاٹ گئیں اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

منگل کی صبح 11:30 بجے نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم حسینہ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

Recommended