Urdu News

بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملوں کی وجہ سے بنگلہ دیش نے اپنی سرحد 14 دن کے لیے سیل کردیا

بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملوں کی وجہ سے بنگلہ دیش نے اپنی سرحد 14 دن کے لیے سیل کردیا

بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملوں کی وجہ سے بنگلہ دیش نے اپنی سرحد 14 دن کے لیے سیل کردیا

ڈھاکہ ، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کی وجہ سے بنگلہ دیش نے اپنی سرحد 14 دن کے لیے سیل کردیاہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسدالزمان خان کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کوویڈ 19 پر بنگلہ دیش کی قومی تکنیکی مشاورتی کمیٹی نے پڑوسی ملک بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات کے پیش نظر سرحد پار سے سفری پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے بنگلہ دیش نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ پروفیسر محمد شاہد اللہ نے دونوں ممالک کے مابین لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی اور محدود کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ہمیںبھارت سے لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور انہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔نہیں تو پھر یہ(Covid-19) ضرور بنگلہ دیش میں پھیل جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ این ٹی اے سی کے ممبران پہلے ہی اس معاملے پر بات چیت کر چکے ہیں۔ بارڈر مکمل طور پر بند کے بعد ہندوستان سے آنے والوں کو 14 دن کے کورنٹین میں رکھنا چاہیے۔

Recommended