Categories: عالمی

یوم یکجہتی منانے پر بنگلہ دیشن نے پاکستان کی خوب سرزنش کی

اسلام آباد ، 06 فروری (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان نے اس سال یوم یکجہتی کشمیر بھی منایا۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کئی تنظیموں نے ڈھاکہ میں’یوم یکجہتی ‘منانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن کی سرزنش کی ہے۔ پاکستان سے دہشت گردوں کو کشمیر نہ بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈھاکہ میں جمعہ کے روز بنگلہ دیش کی سماجی تنظیمیں بنگلہ دیش ڈاٹرز فاؤنڈیشن اور دیگر کئی تنظیموں نے 1971 میں بنگلہ دیش میں نسل کشی کے لیےپاکستان پر تنقید کی۔ اسی کے ساتھ ہی ، ان تنظیموں نے پاکستان سے کہا کہ وہ شیخ مجیب الرحمن کے قاتلوں کو اپنے ملک میں پناہ دینا بند کرے۔

ان تنظیموں نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے بدنام زمانہ دہشت گردوں کو جیل میں ڈالیں اور اپنے دہشت گردوں کو کشمیر بھیجنا بند کردیں۔ ان بنگلہ دیشیوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے والے پاکستان کوبلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا بھی جواب دینا چاہیے۔

بنگلہ  دیشیوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک طرف امن کی بات کرتا ہے تو دوسری طرف کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔ پاکستان کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مسلسل ملوث رہا ہے پھر پاکستان کس حق سے یوم یکجہتی منانے کا دعوی کر رہا ہے۔

پاکستان بلوچستان میں بھی فوجیوں کے ذریعے یہی سب کام انجام دے رہا ہے۔ اس سب سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کو انسانی حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہے اگر انسانی ہمدردیاں پاکستان کو اتنا ہی پیارا ہے تو بلوچوں کے ساتھ حیوانوں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہاہے ؟ بنگلہ دیشیوں نے اس طرح کے نعروں سے پاکستانی ہائی کمیشن کی خوب سرزنش کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago