Categories: عالمی

بدعنوانی کے الزامات میں گھرےبینجمن نیتن یاھو کے استعفیٰ کا مطالبہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یروشلم ، 25 جنوری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یروشلم میں ہزاروں افراد اسرائیل میں بدعنوانی کے الزامات سے گھرے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کے خلاف ہفتہ وار مظاہروں کے لیے جمع ہوئے اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ملک کے دوسرے علاقوں میں چوکوں اور پلوں پر بہت سے چھوٹے مظاہرے ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نیتن یاھو پر تین مقدمات میں دھوکہ دہی ، اعتماد شکنی اور رشوت لینے کا الزام ہے۔ یہ معاملے ان کے ارب پتی ساتھیوں اور میڈیا شعبہ سے وابستہ افراد سے متعلق ہیں۔ نیتن یاھو ان تمام الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ان الزامات کے ساتھ ملک کی صحیح رہنمائی نہیں کرسکتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ موسم گرما سے ، ہر ہفتے ان کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ خاص طور پر ، مقبوضہ یروشلم میں ایک چوراہے پر نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اگرچہ سردیوں کے موسم میں اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن احتجاج جاری ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago