اسلام آباد، 20؍اپریل
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں ان کی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے دی نیوز انٹرنیشنل کو بتایا کہ "نواز شریف سے ملاقات کا بنیادی مقصد انہیں مخلوط حکومت پر مبارکباد دینا اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔" تاہم پاکستان میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کے درمیان اتحاد میں کچھ مسئلہ تھا اور وہ اسے پہلے حل کرنا چاہتے تھے۔
پاکستانی اخبار نے کہا کہ بلاول نواز شریف کے ساتھ بڑے مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک پرامن حل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول نواز شریف کے ساتھ اے این پی، بی این پی (مینگل) اور محسن داوڑ کی کابینہ میں عدم شمولیت کا معاملہ بھی اٹھانا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 33 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے محض ایک دن بعد ہی اہم محکموں کی تقسیم پر حکمران اتحاد میں تلخی پیدا ہو گئی۔