Urdu News

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے کیا طلاق کا اعلان

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے کیا طلاق کا اعلان

بل اور میلنڈا گیٹس نے کیا طلاق کا اعلان

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلاق لے رہے ہیں اور 27 سال بعد ان کی شادی ختم ہونے والی ہے۔

یہ جوڑا دنیا کی سب سے بڑی نجی فلاحی تنظیم ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ‘ میں مل کر کام کرتا رہے گا ۔اس جوڑے نے ٹوئیٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن ہم بطور میاں بیوی اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ’’ہم نے تین ناقابل یقین بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو پوری دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور بارآور زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے‘‘۔بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور اس کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 124 ارب ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 'ہمارے نزدیک اب ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے ترقی نہیں کر سکتے۔'

جوڑے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے ذریعے کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ 'بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پر بہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

دونوں کی پہلی ملاقات 1980 کے اوآخر میں ہوئی تھی جب  ملینڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں نوکری کا آغاز کیا تھا۔ ان کے اب تین بچے ہیں۔

دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔ان کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے اعلامیے میں لکھا ہے کہ 'گزشتہ 27 سالوں کے دوران ہم نے تین قابلِ فخر بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کر رہی ہے۔'

ہم اب بھی اس مشن پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اس فاؤنڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاہم ہمارے نزدیک ہم بطور جوڑا اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔

ان کے فاؤنڈیشن نے متعدی امراض کے خلاف جنگ اور بچوں میں ویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔یہ دونوں سرمایہ کار وارن بفیٹ کے ساتھ مل کر 'گِونگ پلیج' نامی مہم کا بھی حصہ ہیں جو ارب پتی افراد سے اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ اچھے کاموں میں خرچ کرنے کے لیے چلائی گئی ہے۔

فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 124 ارب کے قریب ہے۔انھوں نے یہ دولت 1970 کی دہائی میں مشترکہ طور پر قائم کی جانے والی دنیا کے سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے ذریعے کمائی۔

Recommended