عالمی

تْرکیہ کے شہر استنبول میں بم دھماکہ: عالمی رہنماؤں کی مذمت، کس نے لی ذمہ داری؟

گزشتہ روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر ترکیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کی جا رہی ہے۔

امریکا، عرب ممالک، خلیج تعاون کونسل اور الازہر الشریف نے استنبول دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اتوار کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور زخمی ہوئے۔

ترجمان کیرن جین پیئر نے ’ٹویٹر‘ پرٹویٹس میں مزید کہا کہ واشنگٹن “دہشت گردی” کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادی ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وسطی استنبول کی تقسیم اسکوائر استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔م

صر نے بھی استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کی اور متاثرین کے لیے ترکیہ سے تعزیت کی ہے۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر احمد ابو زید نے دہشت گردانہ بم دھماکے کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مصر کی جانب سے متاثرین کے اہل خانہ، ترک عوام اور ترک ریاست کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ الازہر الشریف نے بھی استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔الازھر نے اس عظیم مصیبت میں ترکیہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا زمین پر فساد پھیلانے کے مترادف اور تمام مذہبی اور انسانی اقدار سلب کرنا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago