سائنس

ایلن مسک نے ٹوئٹر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی مشروط اجازت کیوں دی؟

ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا نظام سنبھالتے ہی، پلیٹ فارم کو روزانہ کی بنیاد پر 4 ملین ڈالرز کے ہونے والے نقصان کا ازالہ پورا کرنے کی خاطر تقریباً 3700 ملازمین کو برطرف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر ملازمین کے گھر سے کام کرنے سمیت دیگر سہولتیں ختم کر دی ہیں۔

تاہم اب ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ، جس میں کہا گیا تھا کہ ایلون مسک نے آئرلینڈ کے ٹوئٹر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت ختم ہونے کے بعد  واپس بلا لیا ہے، کے جواب میں بتایا کہ یہ تمام خبریں غلط ہیں، ٹوئٹر کے ملازمین کو بھی وہ تمام سہولتیں دستیاب ہیں جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ملازمین کو حاصل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹوئٹر ملازمین بھی گھر سے کام کرسکتے ہیں اگر انہیں ضرورت ہو، اور صرف ان ملازمین کو دفتر آنا لازمی ہے جن کے لیے یہ باآسانی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر ان کے مینیجرز اس بات سے متفق ہیں اور اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ملازمین کی پرفارمنس میں کوئی فرق نہیں آئے تو وہ وہ ملازمین گھر سے کام کرسکتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی سہولت ختم کردی ہے اور صرف چند مخصوص افراد کو ہی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے مخصوص افراد کے لیے یہ سہولت اْسی صورت میں رکھی ہے جب ان کے مینجر تحریر طور پر بتائیں گے کہ گھر سے کام کرنے کی اجازت کیوں چاہئے؟

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago