عالمی

ایران سے چین جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع، بھارت نے کی یہ تیاری

تہران/ نئی دہلی/ بیجنگ، 3 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ایران سے چین جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع ملتے ہی ایران سے بھارت اور چین میں ہلچل مچ گئی۔ بھارتی فضائیہ میں بم کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فضائیہ نے اس طیارے کے پیچھے دو لڑاکا طیارے لگا دیئے۔ 45 منٹ تک بھارتی سرحد میں رہنے کے بعد مذکورہ طیارہ چین کے لیے روانہ ہوا۔

 ایران کے دارالحکومت تہران سے چینی شہر گوانگزو جا رہا مہان ایئر کا طیارہ پیر کی صبح، جس وقت ہندوستانی فضائی حدود  میں پرواز کرر ہا تھا اسی وقت اس طیارے میں بم ہونے کی اطلاع ملی۔

پاکستان کے لاہور ایئر ٹریفک کنٹرول نے دہلی کے ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی پائلٹ نے طیارے کو فوری طور پر دہلی میں اتارنے کی اجازت بھی مانگی۔ دہلی ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے طیارے کو پہلے جے پور، پھر چنڈی گڑھ ہوائی اڈے پر اتارنے کے لیے کہا گیا۔

 دہلی کی جگہ جے پور یا چنڈی گڑھ اتارنے کی بات سامنے آنے پر طیارہ کے پائلٹ نے طیارے کو چین کی جانب آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس درمیا ہندوستانی فضایہ نے دو جنگی طیارے اس کے پیچھے لگا دیئے۔   ہندوستانی فضائی حدود میں ایرانی طیاروں کی موجودگی کے دوران اس کی مسلسل نگرانی کی گئی۔

بتایا گیا کہ مہان ایئر نے بم کی اطلاع کے حوالے سے دہلی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا تھا۔ اس وقت ایئر لائن سروس فراہم کرنے والے نے فلائٹ کے عملے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ طیارے کو فوری طور پر دہلی میں اتاریں۔

اس پر دہلی ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو پہلے جے پور اور پھر چنڈی گڑھ منتقل کرنے کا مشورہ دیا لیکن طیارے کے پائلٹ نے انکار کرتے ہوئے بھارتی فضائی حدود چھوڑ دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago