Categories: عالمی

افغانستان میں طالبان قیادت سے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل،06اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے طالبان قیادت سے ملاقات کی ہے اور ان سے انسانی بحران اور ملک کو جنگجووں کی تربیت گاہ بننے سے روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔برطانوی دفترخارجہ کے ایک بیان کے مطابق بورس جانسن کے اعلیٰ نمایندہ برائے افغانستان سائمن گاس نے کابل میں طالبان کے لیڈروں امیرخان متقی، ملّاعبدالغنی برادر اور عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بیان کے مطابق انھوں نے افغانستان میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے میں برطانیہ کی جانب سے ممکنہ امداد،ملک کو دہشت گردی کی تربیت گاہ بننے سے روکنے کے طریقوں اور بیرون ملک جانے کے خواہاں افراد کو محفوظ راستہ دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے اقلیتوں کے ساتھ سلوک اور خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی ہے۔ سائمن گاس کے ساتھ اس ملاقات میں دوحہ میں افغانستان میں برطانوی مشن کے ناظم الامور بھی موجود تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago