Urdu News

کناڈا: ہندوستان اور پاکستان سے آنے والی پروازوں میں 30 دنوں کے لیے روک

کناڈا: ہندوستان اور پاکستان سے آنے والی پروازوں میں 30 دنوں کے لیے روک

کناڈا: ہندوستان اور پاکستان سے آنے والی پروازوں میں 30 دنوں کے لیے روک

اوٹاوا ، 23 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

کناڈانے جمعرات کو ہندوستان اور پاکستان سے آنے والی پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کردی۔ وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغابرا نے بتایا کہ ان ممالک سے آنے والے سیاحوں میں کورونا کے کیسز پائے گئے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کناڈا آتی ہے۔ اس کے پیش نظر ، تمام تجارتی اور نجی پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے۔ صورت حال کے پیش نظر مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کناڈااور برازیل کے درمیان کوئی پروازنہیں چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دوسرے ممالک پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔یہ قابل ذکر ہے کہ کینیڈا آنے والے مسافروں کو 14 دن تک قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح ہوکہ کینیڈا نے ہندوستان اور پاکستان سے آنے والی تمام مسافر طیاروں پر آئندہ 30 دنوں کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔کینیڈا کے ٹرانسپورٹ کے وزیر عمر الغابرا نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی اضافہ ہوا ہے اور ان ملکوں سے یہاں آئے مسافر طیاروں میں کووڈ-19 کے کافی کیسز سامنے آئے ہیں جس کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recommended