Urdu News

کناڈا اور برطانیہ نے بھی انسانی حقوق کے خدشات کے درمیان بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا کیا اعلان

کناڈا اور برطانیہ نے بھی انسانی حقوق کے خدشات کے درمیان بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا کیا اعلان

ٹورنٹو،9 دسمبر

کینیڈا اور برطانیہ نے  بھی انسانی حقوق کے خدشات کے درمیان بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ  میں  شمولیت اختیار  کرلی ہے۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکہ اور آسٹریلیا نے کہا کہ وہ سنکیانگ میں اویگوروں کے ساتھ چین کے سلوک کی وجہ سے کسی بھی عہدیدار کو گیمز میں نہیں بھیجیں گے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کی حکومت چین کی جانب سے انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں سے ’سخت پریشان‘ ہے۔کینیڈا اور برطانیہ نے بیجنگ میں 2022 کے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، انسانی حقوق کے الزامات کے درمیان اس طرح کی کارروائی میں امریکہ اور آسٹریلیا کا ساتھ دیا ہے۔چین میں حقوق کی خلاف ورزیاںکینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی حکومت چینی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پریشان اور گہری تشوشمند ہے۔امور خارجہ کی وزیر میلانیا جولی نے ایغوروں کے ساتھ سلوک کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا۔ اس سے پہلے  سنکیانگ کے علاقے میں مسلم اقلیتوں کے خلاف مظالم کے پیش نظر امریکہ اور آسٹریلیا  نے اولپک کھیلوں کے  سفارتی بائکاٹ   کا اعلان  کیا تھا۔

Recommended