Categories: عالمی

کیپٹل ہل حملے کی برسی:ٹرمپ کے جھوٹ کا جال امریکی جمہوریت کے لیے خطرہ: جوبائیڈن

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،07جنوری(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جھوٹ کے جال کو امریکہ کی جمہوریت کے لئے خطرہ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے آج ہی کے دن جمہوریت پر حملہ کیا گیا تھا۔امریکہ میں کیپیٹل ہل پر حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والوں نے امریکہ اور امریکی جمہوریت کے گلے پر خنجر تانا تھا۔ میں کسی کو جمہوریت پر خنجر تاننے نہیں دوں گا۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکی صدارتی الیکشن ہارنے والے صدر نے اقتدار کی پرامن منتقلی روکنے کی کوشش کی۔ پہلے مشتعل ہجوم نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولا لیکن وہ ناکام ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جو بائیڈن نے کہا کہ کیپیٹل ہل جب زیرقبضہ تھا اس وقت کئی گھنٹوں تک ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ نہیں کیا۔ 6 جنوری کو فسادی، امریکی آئین کو پامال کرنے کے در پے تھے۔ صدر بائیڈن کے مطابق فسادات میں ملوث افراد سیاح نہیں بلکہ آئین مخالف لوگ تھے۔ آج اس دن کی یاد میں ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ آئندہ ایسا حملہ کبھی نہ ہو۔ سابق صدر ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات کے بارے میں جھوٹ کا جال پھیلایا۔ انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہار تسلیم نہیں کرسکے۔ انتخابی نتائج اور امریکی عوام کی مرضی قبول کرنے سے انکار کرنے والے ٹرمپ پہلے امریکی صدر تھے۔ ووٹنگ کے حقوق دبانیکی ٹرمپ اورحامیوں کی کوششیں غلط اور غیر امریکی تھیں۔ ٹرمپ شکست خوردہ سابق صدر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن نتائج غلط ہونے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں۔ ٹرمپ 7 ملین سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے تھے۔صدر بائیڈن نے کہا کہ آپ اپنے ملک سے صرف اس وقت پیار نہیں کر سکتے جب آپ جیت جاتے ہیں۔ وہ جھوٹ جس نے 6 جنوری کے حملے کا غصہ اور پاگل پن پیدا کیا، ختم نہیں ہوا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago