نئی دہلی،31 جولائی ،2021 / ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی بھارتی فضائیہ کے سربراہ، متحدہ عرب امارات کے سرکاری طور پر خیرسگالی کے دورے پر گئے۔
سی اے ایس ،میجر جنرل ابراہیم ناصر ایم ال علوی کمانڈر یو اے ای فضائیہ اور ایئر ڈیفینس (ای اے ای اے ایف اینڈ اے ڈی) کی طرف سے مدعو کیے جانے پر یو اے ای کا دورہ کریں گے۔ بھارتی فضائیہ اور متحدہ عرب امارات کے اے ایف اینڈ اے ڈی کے درمیان پچھلے کچھ برسوں میں اہم پیشہ ورانہ تال میل رہا ہے اور اس دورے سے دفاعی تعاون اور فضائیہ کی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان جامع دفاعی شراکت داری کے حصے کے طور پر لین دین مزید مستحکم ہوگا۔