Urdu News

چین میں کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کا آغاز

چین میں کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کا آغاز

چین میں کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کا آغاز

بیجنگ، یکم جولائی (انڈیا نیرٹیو)

یکم جولائی کو، چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کے 100 سال مکمل ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی چین کی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کا آغاز ہورہا ہے۔ اس تقریب میں کمیونسٹ پارٹی کی اگلے 100 سال تک اقتدار میں رہنے کا ایک خاکہ پیش کیا جائے گا۔

چین کو دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور بنانے کے لیے روڈ میپ بھی عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی گزشتہ 72 سالوں سے اقتدار میں ہے۔

دنیا کی نگاہیں جمعرات کو صد سالہ تقریبات میں صدر ڑی جنپنگ کی تقریر پر ہیں۔ جنپنگ نے ملک کے آئین میں تبدیلی کرکے اپنے لیے ہمیشہ صدر رہنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ صد سالہ تقریبات کے دوران پہلے فوجی طاقت کی نمائش کی جاتی تھی لیکن اب اس پروگرام کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

صد سالہ تقریبات کی مرکزی تقریبات تیان مین اسکوائر اور اس سے متصل عظیم ہال میں ہوں گی۔ یہاں، جنپنگ پارٹی اور ملک میں انمول شراکت کے لئے 29 کارکنوں کو میڈلز دیں گے۔ایک ماہ سے تیان مین اسکوائر اور عوام کے عظیم ہال تک جانے والی سڑکیں بند ہیں۔

صرف ان صحافیوں کو جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں، انھیں تقریب کا احاطہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی، 48 گھنٹے پہلے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی اس سے مانگی گئی ہے۔ غیرملکی سفارتکاروں کے لئے بھی اسی طرح کی شرط عائد کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ چین نے پڑوسی ممالک تبت کو برباد کرنے کا قسم کھا رکھا ہے۔ اس تناظر میں سو سالہ تقریبات کے معنی کیا ہوں گے؟ کیا چین خود کو جمہوری ملک کہنے میں فخر محسوس کرے گا۔ صرف ان صحافیوں کو جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں، انھیں تقریب کا احاطہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی، 48 گھنٹے پہلے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی اس سے مانگی گئی ہے۔ غیرملکی سفارتکاروں کے لئے بھی اسی طرح کی شرط عائد کی گئی ہے۔

Recommended