Urdu News

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس آئندہ ماہ، چین اورپاکستان بھی مدعو

شنگھائی تعاون تنظیم کے کے اجلاس میں وزرائے خارجہ

بلاول بھٹو زرداری نے مئی میں وزرائے خارجہ اجلاس کی دعوت دی 

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چین کے وزیر خارجہ کن گانگ کو بھی مدعو کیا گیا  

بھارت نے آئندہ ماہ ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کے لیے چین اور پاکستان کو دعوت نامے بھی بھیجے ہیں۔ اس کے بعد مئی میں گوا میں تنظیم کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہوگی۔ ابھی تک پاکستان کی جانب سے اس بات کا کوئی جواب نہیں آیا ہے کہ بھارت میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف یا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے یا نہیں۔

رکن ممالک کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا ہے جو اگلے ماہ اپریل میں ہندوستان میں منعقد ہوگا۔ اس وقت بھارت اس تنظیم کا چیئرمین ہے اور رکن ممالک میں چین، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ بھارت نے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی مدعو کیا ہے۔

ایس سی او ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس مئی میں گوا میں ہونا ہے۔ اس میں چین اور پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ صحیح وقت پر کیا جائے گا۔ اگر پاکستان کے وزیر خارجہ اس اجلاس میں ذاتی طور پر شریک ہوتے ہیں تو یہ 2011 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ 2011 میں پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

Recommended