Urdu News

چین نے عوام سے سردیوں سے پہلے ضروری سامان رکھنے کو کہا، چین میں کیا کچھ تباہی کا خطرہ؟

چین نے عوام سے سردیوں سے پہلے ضروری سامان رکھنے کو کہا، چین میں کیا کچھ تباہی کا خطرہ؟

شنگھائی 02 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

چینی حکومت نے عوام کہاہے کہ وہ روزمرہ کی ضروریات کی اشیا کی طلب میں اچانک اضافے کی صورت میں اس کاذخیرہ کرلیں۔حکومت موسم سرما میں خوراک کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

پیر کی رات دیر گئے وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مقامی حکام سے سپلائی اور مستحکم قیمتوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سپلائی میں کسی بھی قسم کے مسائل سے خبردارکیا گیا۔

اکتوبر کے اوائل میں چین میں غیر معمولی طور پر شدید بارشوں کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے بیجنگ میں خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر حکومتی عہدیداروں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ تاہم، اسے بیجنگ میں کورونا کے معاملوں میں اضافے سے جوڑا جا رہا ہے۔ حکومت اس وقت فوڈ سیکورٹی قانون کا مسودہ تیار کر رہی ہے، اور اس نے پچھلے سال اس مسئلے کو ترجیح دینے کے بعد خوراک کے ضیاع کو روکنے کے لیے نئی کوششوں کا خاکہ بھی پیش کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، وزارت تجارت بڑھتی ہوئی قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے’مناسب وقت‘پر سبزیوں کا اسٹاک جاری کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ چین کے پاس سبزیوں کا کون سا ذخیرہ ہے اور وہ کتنا بڑا ذخیرہ ہے۔

Recommended