Urdu News

پاکستانی دہشت گردوں کا مسیحا بنا چین،مسعوداظہر کے بعد کس کی پشت پناہی؟

پاکستانی دہشت گرد طلحہ سعید

طلحہ سعید کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے سے بچایا

نیو یارک، 20 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 چین نے ایک بار پھر اپنے ویٹو کا استعمال کرتے ہوئے لشکر کے دہشت گرد حافظ طلحہ سعید کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے سے بچالیا ہے۔ اس سے متعلق ایک قرارداد بھارت اور امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لائی گئی تھی۔

ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کا بیٹا حافظ طلحہ سعید پانچواں دہشت گرد ہے جسے چین نے گزشتہ چار ماہ میں بلیک لسٹ ہونے سے بچایا۔ ایک روز قبل چین نے پاکستانی دہشت گرد شاہد محمود کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے سے بچا یا تھا۔

خاص بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں جہاد کے لئے بھڑکانے والے حافظ طلحہ سعید کو اس سال اپریل میں حکومت ہند نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔

وہ لشکر طیبہ میں دہشت گردوں کو بھرتی کرنے، دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے میں کافی سرگرم رہا ہے۔

بھارت اور امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں طلحہ سعید کے خلاف قرارداد لائی گئیجس میں 1267  القاعدہ سیکشن کمیٹی کے ذریعے دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کیا جاتا ہے۔ لیکن چین نے اپنا ویٹو کا استعمال کرکے بچا لیا۔

چین نے گزشتہ چار ماہ میں لشکر طیبہ کے دہشت گردوں ساجد میر، عبدالرحمن مکی، عبدالرؤف اظہر، شاہد محمود کے ساتھ  اب طلحہ سعید کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا ہے۔

Recommended