Categories: عالمی

دس انجینئروں کی ہلاکت پر چین نے پاکستان سے 76 ملین ڈالر کا معاوضہ طلب کیا،پاکستان کا معاوضہ دینے سے انکار

دونوں ملک تعطل  کے شکار،پاکستان کے ممتاز صحافی روف کلسارا کا انکشاف

پاکستان  نے ممتاز  صحافی  روف کلسارا نے  پاکستان اور  چین  کے بیچ  چل  رہے76 ملین ڈالر کے معاوضہ  کے تنازعہ  کو جاگر کیا ہے۔ اپنے ولاگ میں روف  کلسارا نے بتایا کہ جولائی 2021 میں داسو  ہائیڈرو پروجیکٹ میں دہشت گردانہ حملہ  ہوا تھا جس میں 10 چینی انجینئر ہلا ک ہوئے تھے۔ حالانکہ اس حملہ میں 4 پاکستانی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اپنے   انجینئروں  کی  ہلاکتوں کے لیےچین اب پاکستان سے 76 ملین ڈالر کا  معاوضہ مانگ رہا ہے۔ معاوضہ  کی اتنی بڑی رقم  کو لے کرچین اور پاکستانی حکومتوں کےدرمیان الزامات اورجوابی الزامات کاسلسلہ جاری ہے۔انہوں نےولاگ میں بتایا کہ  چینی  کمپنی   میسرز سی جی سی سی پاکستان کے اس پاور پروجیکٹ کی تعمیر کا کام  انجام دےرہی ہے۔

چینی کمپنی نے واپڈا پاکستان سے اپنے  انجینئروں کی  ہلاکت کو لیکر پاکستان حکومت سے 76 ملین ڈالرکا معاوضہ مانگا ہے جس کو لیکر پاکستان اور چین کےدرمیان   ایک  تعطل  پیدا  ہوگیا  ہے۔ دراصل  پاکستان   حکام نے  پہلے  کہا تھا     کہ10 چینی انجینئروں کی موت     کسی دہشت گردانہ  حملے میں نہیں ہوئی  تھی بلکہ   یہ  ایک حادثہ  تھا  جو موقع پر موجود  گیس سلنڈر پھٹنے  سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد چینی کمپنی نے  پروجیکٹ پر  کام کرنا بند کردیا۔ بعد میں واپڈا نے معاملے کی تحقیقات کے دوران پایا   کہ یہ دہشت گردانہ  حملہ ہی تھا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ  اس دہشت گردانہ حملہ میں  اسے جانی  نقصان   سمیت   بھاری تجارتی   نقصان ہوا  ہے  جس   کی بھرپائی کے لیےچین نے پاکستان سے 76 ملین کا معاوضہ مانگا ہے۔

پاکستانی اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ حملہ کے بعد چینی کمپنی کے ذریعہ اس پروجیکٹ پر  103 دن  تک کام بند  کردیا تھا جس  کے چلتے اسے بھی روزانہ اندازاً 50 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے اور اس کی بھرپائی کون کرے گا۔ اسی مدعے پر حکومت اور پاکستان اور چین کے درمیان   تعلقات میں خلا پیدا  ہورہی ہے۔

دونوں ملک اس مدعے  کو حل کرنے کے لیے کئی مرتبہ اعلی سطحی میٹنگ کرچکے ہیں لیکن مدعے کا حل نہیں نکل پارہا ہے  جس سے  دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں  نیا تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ اس مدعے پر  دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago